بانڈی پورہ:ضلع بانڈی پورہ کے حاجن کے ٹاؤن ہال میں منعقدہ اس اجلاس کی صدارت کانگریس کے سینئر رہنما اور بانڈی پورہ کے ضلع صدر امتیاز احمد پرے نے کی۔ وہیں اس اجلاس میں کانگریس کے متعدد سینئر رہنماؤں سمیت پارٹی کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں کانگریس کے متعدد کارکنان نے اپنے روزمرہ کے مسائل سے پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کیا۔ انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنماؤں نے پارٹی کو ضلع میں مزید متحرک اور فعال بنانے پر زور دیا - کانگریس کے سینئر رہنما امتیاز پرے نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کئی مقامی مسائل پر روشنی ڈالی اور الزام عائد کیا کہ انڈین نیشنل کانگریس کے کارکنان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔