بانڈی پورہ: انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے پیر کو شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے مدون علاقے میں ایک روزہ ورکرز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کانگریس سے وابستہ درجنوں حامی کارکنان نے شرکت کی۔ Congress Party Organised Convention in Bandiporaورکرز میٹنگ میں کانگریس پارٹی کے ضلع صدر امتیاز احمد پرے سمیت پارٹی سے وابستہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
مدون، سوناواری میں منعقدہ اجلاس کے دوران کانگریس پارٹی سے وابستہ ورکران نے روزمرہ کے مسائل سے پارٹی لیڈران کو آگاہ کیا۔ Political Workers Join Congress in Bandiporaورکران کی جانب سے عہدیداران کو یقین دلایا گیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے۔ میٹنگ کے دوران کانگریس رہنماؤں نے ورکران سے پارٹی کو ضلع میں مزید متحرک اور فعال بنانے پر زور دیا۔ علاوہ ازیں مزید کئی سیاسی کارکنان نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔