اردو

urdu

ETV Bharat / state

قرنطینہ مرکز میں بنیادی سہولیات کا فقدان

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سونا واری میں انتظامیہ کے قرنطینہ مرکز میں موجود کووڈ 19 کے مشتبہ مریضوں کا کہنا ہے کہ 'انہیں وہاں پر مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔'

قرنطینہ مرکز میں بنیادی سہولیات کا فقدان
قرنطینہ مرکز میں بنیادی سہولیات کا فقدان

By

Published : Apr 27, 2020, 7:51 PM IST

سونا واری میں سمبل ہائر اسکینڈری اور شادی پورہ سونا واری کے انڈور اسٹیڈیم میں موجود مشتبہ مریضوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے لیکن جو سہولیات وہاں ہونی چاہئے، وہ انہیں فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

قرنطینہ مرکز میں بنیادی سہولیات کا فقدان

انہوں نے شکایت کی ہے کہ کھانے پینے کے علاوہ دیگر سہولیات کا فقدان ہے۔ کئی مریضوں کا کہنا تھا کہ ان دنوں جبکہ ماہ رمضان کا بابرکت مہینہ چل رہا ہے تو انتظامیہ کو سہولیات مزید بہتر طریقے سے فراہم کرنی چاہیے لیکن معاملہ اس کے برعکس دیکھنے کو مل رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں اس ماہ میں بہتر طریقے سے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے-

ادھر اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت نے متعلقہ نوڈل آفیسر سید شاہنواز بخاری سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا ہیں ہم وہ ان تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن کہیں پہ وہ بھی مجبور ہیں اگر کہیں پر کوئی کمزوری رہ جاتی ہے تو مریضوں کو بھی وہاں پر تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details