'کافی اور کلام'۔ نوجوان مصنفین اور شاعروں کی ایک تنظیم نے بانڈی پورہ کے محبوب العالم کالج میں ایک عظیم الشان ادبی تقریب کا اہتمام کیا جس کے تحت پروفیسر اسماعیل آشنا کو ان کی انگریزی نظموں کی ایک نئی کتاب 'دی ان ہرڈ سونگس' جاری کرنے پر ان کو اعزاز سے نوازا۔
تقریب دو سیشنس کے تحت منائی گئی۔ پہلے سیشن میں پروفیسر اسماعیل آشنا کو ان کی ادبی خدمات اور شراکت پر مومنٹو سے نواز نے کے علاوہ، ڈاکٹر ساگر آصف اور ڈاکٹر بشارت توقیر نے پروفیسر اسماعیل آشنا کی شاعری کا جائزہ لیا۔ پہلا سیشن 'کافی اور کلام' کی ایک ممبر رابعہ گیلانی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔
دوسرے سیشن میں شاعرانہ سیشن (محفل مشاعرہ) کا انعقاد بھی ہوا جس کی صدارت ساگر سرفراز نے کی جبکہ فوزیہ آفاق، پروفیسر نصیر خان، ارشاد مگہمی، منور پروانہ اور آفاق دلنوی مہمان خصوصی تھے۔