اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cocoon Making Failure: سرائے ڈانگرپورہ کے کسان ریشم پیدا نہ ہونے سے پریشان

سرائے ڈانگرپورہ، بانڈی پورہ کے کسانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ سری کلچر کی جانب سے گزشتہ چار سالوں سے انہیں جو ریشم کے کیڑے فراہم کیے جارہے ہیں وہ ریشم کے گچھے تیار کرنے سے پہلے ہی مر جاتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ سری کلچر پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال سے محکمہ انہیں کسی بھی طرح کا کوئی فائدہ نہیں پہنچا رہا ہے۔ Cocoon Making Failure in Sarai Dangerpora

By

Published : Jun 12, 2022, 12:22 PM IST

سرائے ڈانگرپورہ کے کسان ریشم پیدا نہ ہونے سے پریشان
سرائے ڈانگرپورہ کے کسان ریشم پیدا نہ ہونے سے پریشان

سرائے ڈانگرپورہ، بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرائے ڈانگرپورہ سوناواری میں متعدد کوکون(ریشم) بنانے والے کسانوں کا ماننا ہے کہ محکمہ سری کلچر کی جانب سے گزشتہ چار سالوں سے انہیں جو ریشم کے کیڑے فراہم کیے جارہے ہیں وہ ریشم کے گچھے تیار کرنے سے پہلے ہی مر جاتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ سری کلچر پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال سے محکمہ انہیں کسی بھی طرح کا کوئی فائدہ نہیں پہنچا رہا ہے بلکہ وہ فائدہ کے بجائے نقصان سے دوچار ہورہے ہیں۔ Cocoon Making Failure in Sarai Dangerpora Bandipora

سرائے ڈانگرپورہ کے کسان ریشم پیدا نہ ہونے سے پریشان

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی انہوں نے اس کام میں نہ صرف اپنا وقت صرف کیا بلکہ عرق ریزی سے اس کام میں محنت کی تاکہ وہ کچھ منافع کما سکیں، تاہم منافع کمانا تو دور کی بات ہے وہ نقصان سے ہی دوچار ہوگئے۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اس میں کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہیں اس کے بدلے معاوضے دیے جانے کی بھی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:


ادھر اس ضمن میں محکمہ سری کلچر کے سیڈ ونگ کے منیجر غلام نبی میر نے کہا کہ محکمہ نے وہاں کوکون (ریشم) بنانے والے کسانوں کو ہر قسم کی سہولیات کے علاوہ باضابطہ تکنیکی رہنمائی بھی وقتاً فوقتاً فراہم کی۔ تاہم کسانوں کی جانب سے ہی کوئی غفلت شعاری ایک وجہ ہوسکتی ہے کہ ریشم کے کیڑے ریشم کے گچھے بنانے میں ناکام ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ان کسانوں کے پاس جائیں گے اور اس ان کے جائز مطالبات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details