اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی آئی ایس ایف کی ضلع انتظامیہ کوغذائی اجناس کی پیشکش

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سی آئی ایس ایف نے ضلع انتظامیہ کو لاک ڈاؤن کے چلتے حاجت مند افراد کے لیے کھانے پینے کی اشیاء فراہم کیں۔

By

Published : Apr 8, 2020, 5:05 PM IST

cisf
سی آئی ایس ایف کی ضلع انتظامیہ کو غذائی اجناس کی پیشکش

لاک ڈاؤن کے چلتے جہاں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے وہیں ضلع انتظامیہ سمیت کئی سرکاری و غیر سرکاری ادارے اس وقت عوام الناس کو راحت پہنچانے کے لیے سامنے آ رہے ہیں۔

سی آئی ایس ایف کی ضلع انتظامیہ کو غذائی اجناس کی پیشکش

ضلع بانڈی پورہ میں سی آئی ایس ایف نے ضرورت مندوں کے لیے خیر سگالی جذبے کے تحت کھانے پینے کی اشیاء کے ایک سو بیگ ضلع انتظامیہ کو فراہم کیے۔

کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈائون کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے اور مسلسل لاک ڈاؤن کے چلتے جہاں یومیہ اجرت پر کام کر رہے مزدور و کاریگر اور نجی اداروں میں کام کر رہے ملازمین کا روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے وہیں انتظامیہ اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے ایسے افراد کے لیے اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

سی آئی ایس ایف کے اس اقدام کی ضلع انتظامیہ نے کافی سراہنا کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details