اردو

urdu

Chopper Crash in Gurez: زخمی پائلٹ ادھمپور ہسپتال منتقل

By

Published : Mar 12, 2022, 12:01 PM IST

شمالی کشمیر کے قصبہ گریز کے تلیل علاقے میں گزشتہ روز دوپہر کو فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں کو پائلٹ ہلاک ہو گیا اور پائلٹ شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا۔ اب پائلٹ کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پائلٹ کو بہتر علاج کے لیے فوج کے اُدھمپور ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ Injured Pilot Shifted to Udhampur Hospital

Chopper Crash in Gurez
زخمی پائلٹ ادھمپور ہسپتال منتقل

فوج کے ایک سینئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو اس حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ " گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ اور کو پائلٹ دونوں زخمی ہوئے تھے، جہاں کو پائلٹ 29 سالہ میجر سنکلپ یادو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے وہیں 44 سالہ پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل وویک کمار دویدی شدید طور پر زخمی ہوئے تھے اور اُن کا علاج فوج کے سرینگر میں واقع بیس ہسپتال میں چل رہا تھا۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "لیفٹیننٹ کرنل دویدی اگرچہ خطرے سے باہر ہیں تاہم ایڈوانس علاج کی ضرورت ہے۔ اس لیے اُن کو آج فوج کے اُدھمپور ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:



اُن کا کہنا تھا کہ " یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر علیل بی ایس ایف اہلکار کو ہسپتال پہنچانے کی خاطر وہاں جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر کو کیسے حادثہ پیش آیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details