سرحدی علاقہ گریز میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے آج ایک موٹر اسپورٹس کار ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے محکمہ ٹوریزم کے تعاون سے اس ریلی کا اہتمام کیا۔ گریز ٹرائلز اینڈ بان فائر (Gurez trials and Bonfire) نام سے آج کا ایونٹ سرینگر سے شروع ہوا۔
بانڈی پورہ میں فارسٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چتر نار میں ضلع انتظامیہ نے اس کا اسقبال کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر، ایس ایس پی، ڈی ایف او، سی پی او بانڈی پورہ اور دیگر کئی افسران کی موجودگی میں کار ریلی کو گریز کے لیے روانہ کیا گیا۔ 53 گاڑیوں پر مشتمل کل ملا کر 110 موٹر رائیڈرس ریلی میں شرکت کر رہے ہیں۔ جن میں کئی خواتین رائڈرس بھی شامل تھیں جو کہ جموں سے آئیں تھیں۔ آج کے ایونٹ کو کئی کمپنیوں نے اسپانسر بھی کیا تھا۔ اس ایونٹ کے حوالے سے آرگنائزرس نے تفصیلات فراہم کی۔