بانڈی پورہ:بارڈر سیکورٹی فورس (مغربی کمان) کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل وائی بی کھورانیہ نے جمعہ کے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے گریز کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے اس دوران وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور مشکل حالات میں ان کی بہترین کار کردگی کی سراہنا کی۔
بی ایس ایف کشمیر نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے کہا کہ'بی ایس ایف (مغربی کمان) کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل وائی بی کھورانیہ نے ایل او سی پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے گریز کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا'۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ 'ایس ڈی جی نے وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور مشکل حالات میں ان کی بہترین کار کردگی کی سراہنا کی۔