اردو

urdu

ETV Bharat / state

Booster Dose Vaccination in Sumbal: سمبل بانڈی پورہ میں کورونا بوسٹر ڈوز ویکسینیشن مہم - کورونا کی تیسری خوراک

شمالی کشمیر North Kashmir کے ضلع بانڈی پورہ میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، وہیں ضلع کے سمبل اسپتال میں فرنٹ لائن وارئیرس، ہیلتھ ورکران کو کورونا کی تیسری خوراک یعنی بوسٹر ڈوز ویکسین Booster Dose vaccination in Sumbal Hospital دی گئی۔

By

Published : Jan 14, 2022, 6:26 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے سمبل اسپتال Sumbal Hospital میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے تحت ہیلتھ ورکران کو کورونا کی تیسری خوراک Booster Dose vaccination in Sumbal Hospital یعنی بوسٹر ڈوز ویکسین دی گئی۔ پروگرام کے آغاز میں ہی چیف میڈیکل افسر بانڈی پورہ بشیر احمد خان کو سب سے پہلے بوسٹر ڈوز ویکسین کی خوراک دی گئی۔

سمبل بانڈی پورہ میں کورونا بوسٹر ڈوز ویکسینیشن مہم

اس کے علاوہ دیگر کئی ہیلتھ کیئر اور فرنٹ لائن ورکرز کو سمبل اسپتال میں بوسٹر ڈوز ویکسین Booster Dose vaccination Drive in Bandiopra دی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں 10 جنوری سے ہیلتھ کیئر اور فرنٹ لائن ورکرز کے لیے احتیاطی خوراک دینے کا سلسلہ جاری ہے، اور اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحفظ سمبل اسپتال میں بھی ویکسینیشن ڈرائیور کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔

چیف میڈیکل افسر بانڈی پورہ نے فرنٹ لائن ورکرز اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں سے جلد از جلد بوسٹر ڈوز/کورونا کی تیسری خوراک Booster Dose vaccination Drive in Bandiopra لینے پر زور دیا۔

دریں اثناء سی ایم او بانڈی پورہ نے عوام سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ویکسین کی خوراک لینے کی بھی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details