ضلع بانڈی پورہ کے بونہ کوٹ علاقے کے باشندوں نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حالیہ دنوں بجلی بل میں اضافے پر نظر ثانی کا مطالبہ Bonakoot Residents Demand concession in Electricity Dues کیا۔
بونہ کوٹ، بانڈی پورہ میں پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ’’علاقے میں شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی نہیں کی جاتی، وہیں محکمہ بجلی نے ماہانہ بجلی بل میں بے تحاشہ اضافہ کرکے غریب عوام کو پریشانوں میں مبتلا کر دیا ہے۔‘‘
احتجاج کر رہے لوگوں Protest Against PDDنے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا بونہ کوٹ کے باشندے بیشتر یومیہ اجرت پر کام کرکے اپنے اور اہل و عیال کے لیے نان شبینہ کا انتظام کرتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک غریب کنبے کے لیے ڈیڑھ ہزار روپے ماہانہ بجلی کا بل ادا کرنا ناممکن ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سمیت محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے ماہانہ فیس میں تخفیف کا مطالبہ کیا ہے۔