تفصیلات کے مطابق ضلع بانڈی پورہ کے سمبل، ارن اور نائدکھے بلاکس میں بلاک دیوس منایا گیا جس کا اہتمام ضلع انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔
بانڈی پورہ: بلاک دیوس کے دوران عوام کی سرد مہری - jk news
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل میں بلاک دیوس کے سلسلے میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
بلاک دِوس کے اس موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ضلع سطح کے مختلف افسران کے علاوہ پنچایت حلقوں میں کام کررہے پنچایت ممبران بھی شریک ہوئے۔
جن ابھیان کے تحت منعقدہ اس پروگرام کا مقصد بیک ٹو ولیج پروگرام کے تیسرے مرحلے کے لیے ماحول کو تیار کرنا ہے- خیال رہے اس سے قبل بیک ٹو ولیج کے دو مرحلے پہلے ہی منعقد کئے گئے تھے- اس مشن کا مقصد دیہات اور مضافات میں لوگوں تک پہنچنا اور انہیں یقساں ترقی کے پروگراموں میں شامل کرنا تھا تاہم بیک ٹو ولیج کے اس مشن کے تحت کئی ترقیاتی کاموں کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے بلاک دِوس کا انعقاد عمل میں لایا گیا تاکہ ان کاموں کا جائزہ لیا جاسکے اور بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کے لئے تیاریاں کی جاسکے -
دفعہ 370بحال ہونے کی امید ہے: پی ڈی پی
ادھر کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ جس طرح سے بیک ٹو ولیج پروگرام کو بنایا گیا تھا اس طرح اس مشن کے تحت زمینی سطح پر کچھ خاطر خواہ نتائج دیکھنے کو نہیں مل رہے ہیں اگرچہ کچھ حد تک کام کیا بھی گیا تاہم کئی سارے ترقیاتی کاموں کو بعد میں مکمل نہیں کیا گیا اور وہ ابھی بھی نامکمل ہیں جب کہ سرکار ان کاموں کی تکمیل کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کرتی ہیں۔