اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: بی جے پی کی سہ ماہی میٹنگ - بانڈی پورہ میونسپل کونسل

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے میونسپل کونسل میں بی جے پی کی سہ ماہی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی سربراہی جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے کی۔

بی جے پی کی سہ ماہی میٹنگ
بی جے پی کی سہ ماہی میٹنگ

By

Published : Jul 17, 2021, 8:02 PM IST

میٹنگ میں نارتھ کشمیر بی جے پی کے صدر مدثر وانی، ضلع صدر رحمان ٹیکری کے علاوہ ورکرس، کونسلرز اور دیگر متعدد لوگ شامل ہوئے۔

بی جے پی کی سہ ماہی میٹنگ

اس میٹنگ کا مقصد پچھلے تین ماہ کے دوران کیے گئے کام کا جائزہ لینا اور آئندہ کے لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔

اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ورکرز اور ذمہ داران نےاپنا رپورٹ کارڈ پیش کیا۔

اس دوران اشوک کول نے سابق ضلع صدر وسیم باری، ان کے والد اور بھائی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وسیم باری نے بانڈی پورہ میں بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لیے کافی محنت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details