بانڈی پورہ: بی جے پی کی جانب سے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں حالیہ منتخب کیے گئے پارٹی کے ضلع صدر نصیر احمد لون سمیت دیگر پارٹی لیڈران و کارکنان نے شرکت کی۔ BJP Organised Meet in Bandipora میٹنگ کے دوران پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے اور عوام کو بی جے پی کے ساتھ جوڑنے پر زور دیا گیا۔
BJP Meet in Bandipora: 'بی جے پی آفس عوام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلا' - بانڈی پورہ بی جے پی
’’ضلع بانڈی پورہ کے سبھی حلقہ انتخاب میں بی جے پی کافی مضبوط ہے، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
ضلع بانڈی پورہ میں بی جے پی کارکنان کی میٹنگ
پارٹی کے ضلع صدر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ ضلع میں پارٹی کی ساخت کا جائزہ لینے اور بنیادی سطح پر اسے مضبوط بنانے کے حوالے سے طلب کی گئی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضلع کے تینوں حلقہ انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی تنظیم کافی مضبوط ہے تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں بی جے پی دفتر کو پوری طرح منظم اور فعال بنایا گیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہر ایک دفتر عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے۔
Last Updated : Aug 4, 2022, 8:55 PM IST