جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کل ہلاک کئے گئے بی جے پی رہنما کی لاش آج ان کے لواحقین کو سونپ دی گئی ہے۔
پورے علاقے میں غم و غصہ اور خوف کا ماحول ہے اور پولیس نے علاقے کو پوری طرح سیل کر دیا ہے اور جانچ کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات تقریباً 20:45 بجے عسکریت پسندوں نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے مسلم آبادی والے علاقے میں بی جے پی کے مقامی رہنما کی رہائش گاہ کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں بی جے پی رہنما وسیم باری، ان کے والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر بھی شدید زخمی ہوگئے تھے، تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
واضح ہو کہ وسیم باری کی سکیورٹی کے لیے 10 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا لیکن حملے کے وقت ان کے ساتھ کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ اس معاملے میں ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے کے الزامات کے تحت پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سبھی 10 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔