انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم کو اپنے عوام کی فکر ہے اور وہ ان کی صحت کا خیال رکھتے ہیں۔
کوروناوائرس: 'جنتا کرفیو' کے اعلان کا خیر مقدم - bandipura news
جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی بی جے پی یونٹ کے سینیئر رہنما شیخ وسیم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے زریعے وزیر اعظم کے 'جنتا کرفیو' اور عام لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی تلقین کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
مارچ کو بند کے اعلان کا خیر مقدم
انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وزیراعظم کے اس پیغام کو مانیں اور اپنے گھروں میں ہی رہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کئی لوگوں کی کورونا وائرس کی وجہ سے جان چلی گئی ہے۔ اسی کے پیش نظر حکومت عوام کو کئی طرح کے احتیاط برتنے کو کہہ رہی ہے۔ 'جنتا کرفیو' بھی ان میں سے ایک ہے۔