ضلع بانڈی پورہ میں بلاک چیئر پرسنز نے خاموش احتجاج کیا۔ احتجاجی چیر پرسنز کا مطالبہ تھا کہ سرکار نے الیکشن کے دوران ان سے جو وعدے کیے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے ہیں۔
وعدے پورے نہ ہونے پر احتجاج - مشکلات کا سامنا
جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بلاک چیئر پرسن خاموش احتجاج کر کے مشاہرے میں اضافہ اور سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر الیکشن میں حصہ لیا اور سرکار نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ انہں معقول حفاظت کے ساتھ رہنے کی جگہ اور دوسرے مراعات بھی فراہم کیے جائيں گے تاہم تب سے نہ ہمارے مشاہرے میں کوئی اضافہ کیا گیا اور نہ وعدے پورے کیے گئے، جس کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی لیے ہمیں ایک بار پھر سرکار کی توجہ مبزول کرنے کے لیے احتجاج کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم ایک بار پھر سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے مشاہرے میں اضافہ کیا جانا چاہیے اور ساتھ ہی معقول سکیورٹی فراہم کی جانی چاہیے جس سے ہم محفوظ رہ سکیں۔