بانڈی پورہ:وادی گریز کو ایک اہم اور تاریخی کامیابی کے طور پر اتوار کو کامیابی کے ساتھ بجلی گرڈ سے منسلک کیا گیا جس سے پہلی بار اس علاقے کو بجلی کے قابل اعتماد ذرائع تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔
اس تاریخی پیش رفت کا اعلان لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی کیا جنہوں نے اَپنی خوشی کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطے کی تاریخ میں ایک اہم موقع ہے۔اس منصوبے میں تقریباً 180 کلومیٹر 150 ایم ایم ایس کیو کنڈیکٹر، 1950 ایس ٹی پولز، 4 کلومیٹر زیر زمین کیبلنگ شامل ہے جس میں رازدھن پاس سے گزرنے والے وسیع راستوں پر 12,672 فٹ کی بلندی پر واقع ہے جس میں موسم کے انتہائی مخالف حالات اور سخت خطہ اور ٹپوگرافی ہے۔ کامیاب جانچ پڑتال دور دراز علاقوں کے لوگوں تک پہنچنے کے لئے حکومت کے عزم کوظاہر کرتا ہے۔
وادی گریز پہلی بار بجلی گرڈ سے منسلک - محکمہ بجلی جموں و کشمیر
سرحدی علاقہ گریز بانڈی پورہ کو اتوار کے روز پہلی بار بجلی کے گرڈ سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ان علاقوں میں بجلی کے لیے ڈیزل جنریٹر سیٹ پر انحصار ہوتا ہے۔Gurez Valley Gets Grid Connected Electricity
Published : Nov 27, 2023, 9:11 PM IST
گٔرپل ستورہ میں گذشتہ 28 برسوں کے بعد پہلی بار بجلی سپلائی
ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ کئی دہائیوں سے وادی گریز کے باشندگان کو بجلی کی مستقل فراہمی کی عدم موجودگی کی وجہ سے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ فرنٹیئر سیکٹر بجلی کے لئے ڈیزل جنریٹر سیٹ پر انحصار کرتا ہے۔
ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ گریز کو اَب گرڈ کنکٹویٹی آزادی کے بعد پہلی بار33 کے وِی لائن کی کامیاب چارجنگ کے ساتھ حاصل ہے ۔اُنہوں نے اس پروجیکٹ کو حقیقت بنانے میں شامل پی ڈی ڈی ، ایس ٹی ڈی گاندربل ، بانڈی پورہ سمیت مختلف شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں کی سراہنا کی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وادی گریز کو بجلی فراہم کرنے کا مقصد صرف بجلی فراہم کرنا نہیں ہے بلکہ مقامی کمیونٹیوں کو بااِختیار بنانے، معاشی ترقی کو فروغ دینے اور مجموعی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے بارے میں ہے۔
(یو این آئی)