شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بانڈی پورہ کے عشم، سوناواری علاقے میں گورنمنٹ اسکول Govt School Asham, Bandiporaمیں برسوں پہلے درجہ بڑھانے کی غرض سے عمارت کی تعمیر شروع کی گئی جسے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد بھی مکمل نہیں کیا گیا۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ سنہ 2008میں محکمہ تعمیرات عامہ J&K R&Bنے گورنمنٹ ہائی اسکول عشم سوناواری Govt School Asham, Bandiporaمیں جدید عمارت کی تعمیر کا کام شروع کیا تاہم، انکے مطابق، تعمیری کو وسط میں ہی نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا گیا۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ عمارت کی حالت خستہ ہوتی جا رہی ہے کیونکہ تعمیراتی کام ادھورا چھوڑا گیا جبکہ اس کی تکمیل کے لئے کوئی اقدامات Govt School Building Asham Awaits Completionنہیں اٹھائے جارہے ہیں۔