ڈی سی بانڈی پورہ نے پنچوں، سرپنچوں کے لئے وضع کیے گئے دو روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا، جس میں ماہرین نے پنچوں اور سرپنچوں کو عائلی تنازعات سمیت دیگر معاملات سے متعلق قانونی پہلووں کی جانکاری فراہم کی۔
پروگرام کے دوران ماہرین نے مختلف عائلی اور سماجی امورات پر قانونی پہلووں کو اجاگر کرکے پنچوں اور سرپنچوں کو آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ اقبال روبانی نے مینٹیننس ایکٹ پر جبکہ ایڈووکیٹ گلشن لون نے جہیز ممنوعہ ایکٹ پر روشنی ڈالی اور ہر سیشن کے بعد سوال و جواب کا بھی موقع دیا گیا۔
ماہرین نے گھریلو تشدد کی روک تھام، جہیز اور منشیات کی لت پر قابو پانے سمیت کئی اہم معاملات پر گفتگو کی۔