اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: فاریسٹ رائٹس ایکٹس کے نفاذ سے متعلق تربیتی پروگرام منعقد

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں فاریسٹ رائٹس ایکٹ کے نفاذ کو یقینی بنانے اور اسے عملی جامہ پہنانے کی غرض سے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

بانڈی پورہ: فاریسٹ رائٹس ایکٹس کے نفاذ سے متعلق تربیتی پروگرام منعقد

By

Published : Jan 12, 2021, 6:14 PM IST

ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ میں فارسٹ رائٹس ایکٹ 2006 کے نفاذ کو یقینی بنانے کی غرض سے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

بانڈی پورہ ضلع میں شیڈول قبائل اور جنگل میں رہائش پذیر افراد کے لئے فاریسٹ رائٹس ایکٹ -2006 کے نفاذ کے سلسلے میں تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں، ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی چیئرپرسن، رینج آفیسرز، بی ڈی اوز، محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سمیت دیگر متعلقہ افراد و افسران کو تربیت دی گئی۔

بانڈی پورہ: فاریسٹ رائٹس ایکٹس کے نفاذ سے متعلق تربیتی پروگرام منعقد

اس موقع پر ماہرین نے فاریسٹ رائٹس ایکٹ 2006 کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اسکے علاوہ زمینی سطح پر ایکٹ کے موثر نفاذ کے سلسلے میں مختلف رہنما اصولوں کے علاوہ ایکٹ کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ نے بلاکس کے ایف آر سی ممبروں پر زور دیا کہ وہ اس ایکٹ کی دفعات کو بخوبی سمجھیں تاکہ اس پر عمل درآمد اصل منشا کے مطابق ہو۔

تربیتی پروگرام میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر بانڈی پورہ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بانڈی پورہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ سمیت انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

دریں اثناء وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے گجر و بکروال طبقے سے وابستہ افراد نے فاریسٹ رائٹس ایکٹ کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یو ٹی انتظامیہ اور مرکزی سرکار کی سراہنا کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details