اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihari Community Appeals LG: بانڈی پورہ میں ہلاک غیرمقامی مزدور کی لاش کو آبائی مقام منتقل کرنے کا مطالبہ

ضلع بانڈی پورہ کے اجس سوناواری علاقے میں گذشتہ شب مشتبہ عسکریت پسندوں نے بہار سے تعلق رکھنے والے ایک 19 سالہ مزدور کو ہلاک کردیا، بہار سے تعلق رکھنے والے درجنوں مزدوروں نے جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ اور بہار حکومت سے لاش کو آبائی مقام منتقل کرنے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ Migrant worker shot dead in Kashmir

مہلوک غیر ریاستی مزدور کی لاش کو اپنے آبائی وطن پہنچانے کا مطالبہ
مہلوک غیر ریاستی مزدور کی لاش کو اپنے آبائی وطن پہنچانے کا مطالبہ

By

Published : Aug 12, 2022, 12:58 PM IST

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ کے سودنارہ سوناواری میں غیر مقامی مزدور کی ہلاکت کے بعد سمبل میں بہار سے تعلق رکھنے والے درجنوں مزدوروں نے ایل جی انتظامیہ جموں و کشمیر اور بہار حکومت سے مہلوک کی لاش کو بہار اپنے گھر واقع اس کے مکان منتقل کرنے کی اپیل کی۔ Bandipora target killing

شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے اجس سوناواری علاقے میں گذشتہ شب مشتبہ عسکریت پسندوں نے بہار سے تعلق رکھنے والے ایک 19 سالہ مزدور کو ہلاک کردیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے سودنارہ اجس سوناواری میں بہار سے تعلق رکھنے والے محمد امریز کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریز کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے فوری طور پر سرینگر لے جانے کا مشورہ دیا تاہم سرینگرل منتقلی کے دوران راستہ میں ہی امریز نے دم توڑ دیا۔Migrant worker shot dead

مہلوک غیر ریاستی مزدور کی لاش کو اپنے آبائی وطن پہنچانے کا مطالبہ


غیر ریاستی مزدوروں نے کہا کہ وہ یہاں مزدوری کرتے ہیں اور ان کے پاس انتا گزارا نہیں ہے کہ وہ لاش کو وہاں از خود پہنچا سکے، انہوں نے جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ اور بہار سرکار سے اپیل کرتے ہوئے لاش کو اپنے آبائی وطن واپس پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ Bihari Community appeals LG

یہ بھی پڑھیں : Target Killings in Kashmir: امسال جموں و کشمیر میں سترہ عام شہری پُرتشدد واقعات میں ہلاک

ذرائع نے بتایا کہ غیر ریاستی مزدور کی ہلاکت کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرے کرتے ہوئے تلاشی مہم شروع کی ہے۔ مہلوک غیرمقامی مزدور تھا جو یہاں بستر بنانے کا کام کرتا تھا۔ پولیس نے مہلوک مزدور کی شناخت محمد امریز ولد محمد جلیل ساکنہ بیسر بہار کے طور پر کی ہے۔اس سے قبل بھی جموں و کشمیر میں غیرمقامی مزدوروں پر عسکریت پسندوں کی جانب سے متعدد حملے کئے گئے جن میں کئی مزدور ہلاک ہوگئے۔ اس طرح کے واقعات کی روک تھام اور غیرمقامی افراد کی حفاظت کےلیے سیکوریٹی فورسس کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں مشتبہ عسکریت پسندی کی جانب سے عام شہریوں کی ہلاکت میں اس سال تیزی درج کی گئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں : One more migrant workers shot dead in Kashmir: بانڈی پورہ میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک اور غیرمقامی مزدور کو گولی مارکر ہلاک کردیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details