اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: حاجن، سوناواری میں سومو ڈرائیوروں کا احتجاج

’’جموں و کشمیر میں جب کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا تھا، اُن پر آشوب ایام کے دوران ضلع انتظامیہ کے کہنے پر ڈرائیوروں نے سومو گاڑیاں کوویڈ ڈیوٹی کے لئے میسر رکھیں تاہم ابھی تک اس کے عوض رقم واگزار نہیں کی جا رہی ہے۔‘‘

بانڈی پورہ: حاجن، سوناواری میں سومو ڈرائیوروں کا احتجاج
بانڈی پورہ: حاجن، سوناواری میں سومو ڈرائیوروں کا احتجاج

By

Published : Nov 4, 2021, 6:42 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے حاجن سومو اسٹینڈ سے وابستہ متعدد سومو ڈرائیوروں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے گزشتہ سال کورونا وائرس کے دوران ان کی خدمات حاصل کرنے کے عوض طے شدہ رقم واگزار کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

بانڈی پورہ: حاجن، سوناواری میں سومو ڈرائیوروں کا احتجاج

احتجاج کر رہے ڈرائیوروں نے بتایا کہ گزشتہ برس جب جموں و کشمیر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا تھا، اُن پر آشوب ایام کے دوران ضلع انتظامیہ نے ان کی خدمات حاصل کیں، انکے مطابق انہوں نے انتظامیہ کو اپنی گاڑیاں کوویڈ ڈیوٹی کے لئے میسر رکھیں تاہم ابھی تک اس کے عوض انہیں رقم واگزار نہیں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے رقم واگزار نہ کیے جانے کے سبب انہیں گوناگوں مالی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:بانڈی پورہ: منی سیکریٹریٹ کے بیشتر دفاتر مقفل یا ملازمین سے خالی

احتجاجی ڈرائیوروں نے بتایا کہ انہوں نے انتظامیہ سے کئی بار رقم واگزار کیے جانے کی درخواست کی تاہم انکے مطابق انتظامیہ اس جانب توجہ نہیں دے رہی۔ ڈرائیوروں نے مزید کہا کہ کئی بار گزارشات کو نظر انداز کیے جانے کے بعد وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details