اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: میونسپل انتظامیہ سمبل کی جانب سے کوڑے دان کی تقسیم - ٹریڈیرس فیڈریشن

ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے کوڑے دان، اسٹریٹ لائٹس اور ریڈیاں تقسیم کی گئیں۔

بانڈی پورہ: میونسپل انتظامیہ سمبل نے کوڑے دان تقسیم کیے
بانڈی پورہ: میونسپل انتظامیہ سمبل نے کوڑے دان تقسیم کیے

By

Published : Jul 9, 2021, 7:51 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل قصبہ میں میونسپل انتظامیہ کی جانب سے لوگوں میں کوڑے دان تقسیم کیے گئے تاکہ لوگ آس پاس کوڑا کرکٹ پھینکنے کے بجائے کوڑے دان کا استعمال کریں۔

بانڈی پورہ: میونسپل انتظامیہ سمبل نے کوڑے دان تقسیم کیے

سمبل میونسپل انتظامیہ کی جانب سے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے کی گئی پہل کے تحت لوگوں میں کوڑے دان تقسیم کئے گئے، نیز انہیں روزانہ ڈسٹ بن استعمال کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ میونسپل انتظامیہ نے سٹریٹ لائٹس اور ریڑیاں بھی تقسیم کیں تاکہ علاقے کو گندگی سے صاف رکھنے کے علاوہ خوبصورت بھی بنایا جائے۔

سمبل میونسپل کمیٹی کے دفتر پر اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران سمبل میونسپل کمیٹی کے دائرہ اختیار میں آنے والے الگ الگ وارڈز سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو یہ اشیاء فراہم کی گئیں۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ میں 45برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کا ویکسیشن ہدف مکمل

اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ٹریڈیرس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ وہ میونسپل کمیٹی سمبل کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے علاقے کو مزید صاف ستھرا بنانے کے لئے کوڑے دان تقسیم کئے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ گھروں کے اندر صفائی کا خیال رکھتے ہیں لیکن وہ گھر کا سارا کچرا باہر پھینکتے ہیں جس کی وجہ سے گلی کوچوں اور چوراہوں پر گندگی پھیل جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details