بانڈی پورہ: جنوبی ضلع کولگام کے جنگلی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائی میں جاں بحق ہوئے فوجی وسیم احمد بٹ کی داچھی گام بانڈی پورہ میں اتوار کے روز فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق کولگام تصادم میں جاں بحق ہوئے فوجی اہلکار وسیم احمد بٹ ساکن داچھی گام بانڈی پورہ کی لاش اتوار کے روز جوں ہی ان کے آبائی گاؤں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں۔
ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ وسیم احمد بٹ کی جسد خاکی اتوار کی صبح فوجی ہسپتال سرینگر سے آبائی گاوں داچھی گام بانڈی پورہ پہنچائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ سینکڑوں مقامی لوگوں نے وسیم احمد کی آخری رسومات میں شرکت کی۔