اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کان کنی پر عائد پابندی ہٹائی جائے یا لوگوں کو متبادل روزگار فراہم کیا جائے'

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے صدرکوٹ علاقے میں پتھر کی کان میں کام کرنے پر حکومت کی جانب سے روک لگانے سے سینکڑوں مزدور اور ٹرانسپورٹرز بے روزگار ہو گئے ہیں۔

کان کنی پا عائد پابندی ہٹائی جائے یا متاثرین کو متبادل روزگار فراہم کیا جائے‘
کان کنی پا عائد پابندی ہٹائی جائے یا متاثرین کو متبادل روزگار فراہم کیا جائے‘

By

Published : Jun 25, 2021, 5:14 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے صدرکوٹ بالا علاقے میں پتھر کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں، کاریگروں اور ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے کان میں کام کرنے پر عائد پابندی کو ہٹانے یا متاثرہ افراد کو متبادل روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

کان کنی پا عائد پابندی ہٹائی جائے یا متاثرین کو متبادل روزگار فراہم کیا جائے‘

جمعہ کو کان کنی سے وابستہ سینکڑوں مزدوروں، ڈرائیورز اور مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کر رہے مرد و زن، پیر و جوان نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے کان کو بند کرنے کے فیصلے سے سینکڑوں افراد روزگار سے محروم ہو گئے ہیں۔

احتجاج کر رہے مرد و زن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہائیوں سے اس کام سے وابستہ ہیں اور علاقے کی بیشتر آبادی کا روزگار بالواسطہ یا بلاواسطہ اسی کان سے منسلک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کان میں کام بند ہونے سے علاقے کی اکثر آبادی فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:بانڈی پورہ میں کورونا ویکسینیشن اور ماس سیمپلنگ جاری

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ اس ضمن میں انہوں نے اعلیٰ انتظامیہ سے کئی بار گزارشات کیں، تاہم ان کے مطابق یقین دہانیوں کے سوا انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا، جس کے باعث وہ احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہو گئے۔

انہوں نے ضلع اور ایل جی انتظامیہ سے پتھر کی کان میں کام کرنے پر عائد پابندی کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details