شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بانڈی پورہ کے عشم علاقہ میں ہزاروں کنال زرعی اراضی کو سیراب کرنے والی ’لار کنال‘ نامی نہر متعلقہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کوڑے دان میں تبدیل ہو چکی ہے۔ Asham Residents Demand Cleaning of Irrigation Canalمقامی باشندوں خصوصا کسانوں کا کہنا ہے کہ محکمہ اریگیشن کی عدم توجہی کی وجہ سے ہزاروں کنال زرعی اراضی کو سیراب کرنے والی نہر گندگی اور کوڑے کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ ماضی قریب میں وہ اس نہرسے بہنے والا پانی پیتے تھے اس کے علاوہ یہ نہر باغات اور دھان کی کھیتوں میں بھی آبپاشی کے حوالے سے بہت مددگار ثابت ہوتی تھیں تاہم آج اس کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے۔ Lar Canal in Asham Bandipora مقامی باشندوں نے کہا: ’’ایک تو اس کنال میں بہت کم پانی بہہ رہا ہے وہیں دوسری جانب لوگ اس میں کوڑا کرکٹ ڈال انڈیل رہے ہیں جس کی وجہ ست پورے علاقے کو مشکلات درپیش ہیں۔‘‘