بانڈی پورہ کے سمبل اسپتال Sumbal Hospitalکے نزدیک اے ٹی ایم نہ ہونے کے سبب No ATM Service near Sumbal Hospitalاسپتال میں آنے والے مریضوں، تیمارداروں سمیت مقامی دکانداروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ اسپتال میں مریضوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے، اس کے علاوہ اسپتال کے نزدیک کئی دیگر سرکاری محکمہ جات کے علاوہ ایک وسیع بازار موجود ہے جو قصبہ کے باشندوں کے لئے تجارت کا ایک اہم مرکز ہے۔ تاہم اے ٹی ایم سروس نزدیک میں موجود No ATM Service near Sumbal Hospitalنہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔