اردو

urdu

ETV Bharat / state

خستہ حال سڑک کو قابل استعمال بنانے کی اپیل

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں لاوے پورہ کو وترنہ علاقے سے ملانے والی خستہ حال سڑک سے مقامی باشندوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خستہ حال سڑک کو قابل استعمال بنانے کی اپیل
خستہ حال سڑک کو قابل استعمال بنانے کی اپیل

By

Published : Sep 5, 2020, 2:26 PM IST

ضلع ہیڈ کوارٹر بانڈی پورہ سے محض چار کلومیٹر دور لاوے پورہ کو وترونہ علاقے سے ملانے والی سڑک کی حالت اتنی خستہ ہے کہ عام لوگ اس پر چلنے سے کتراتے ہیں۔

مقامی آبادی نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’اگر آس پاس دیگر علاقوں کی سڑکوں کو میگڈمائز کیا گیا تو کیا وجہ ہے کہ اس اہم لنک روڈ کو نظرانداز کیا گیا؟‘‘

خستہ حال سڑک کو قابل استعمال بنانے کی اپیل

لاوے پورہ - وترونہ کی خستہ حال سڑک دونوں دیہات کے لئے کافی اہمیت کی حامل ہے، کسانوں کو کھیتوں تک، طلباء کو اسکول اور مریضوں کو اسپتال اسی سڑک سے ہوکر گزرنا پڑتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کےساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا: ’’خستہ حال سڑک پر عام ایام میں بھی چلنا مشکل ہوتا ہے، تاہم بارشوں اور برفباری کے دوران عبور و مرور نا ممکن بن جاتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:پندرہ برس گزر گئے لیکن سکول کی عمارت نہ بن سکی

انہوں نے مزید کہا کہ خستہ حال سڑک پر کئی حادثات بھی رونما ہوئے ہیں جن میں متعدد افراد زندگی بھر کے لیے اپاہج ہو گئے۔

لاوے پورہ - وترونہ کی خستہ حال سڑک کو جلد سے جلد قابل استعمال بنانے کی مقامی باشندوں نے انتظامیہ کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details