ضلع بانڈی پورہ کے بنگر محلہ، حاجن میں منگل کی صبح ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔
بانڈی پورہ: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے فوج اور فائر ٹینڈرز کی ایک مشترکہ ٹیم موقع پر پہنچ گئی آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، تاہم آگ کے سبب رہائشی کمان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ آتشزدگی فتح احمد آہنگر کے ایک منزلہ مکان میں منگل کی صبح نمودار ہوئی جس پر قابو پا لیا گیا۔
مزید پڑھیں:بانڈی پورہ: اندرکوٹ میں سالانہ حسینی مشاعرہ منعقد
انہوں نے مزید بتایا کہ آگ کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا وہیں آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔