ضلع بانڈی پورہ کے کلوسہ علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان سمیت گئو خانہ خاکستر ہو گئے، جبکہ تین دیگر مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب سیف الدین گنائی کے مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً مکان سمیت گئو خانہ اور تین دیگر مکانات کو بھی اپنی چپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگ کی واردات میں سیف الدین کا مکان پوری طرح تباہ ہو گیا جبکہ دیگر تین مکانات کو بھی جزوی طور نقصان پہنچا ہے۔