جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع کی طرح شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریب و ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں فوج کے کئی اعلیٰ افسران کے علاوہ مقامی باشندوں اور اسکولی طلباء نے حصہ لیا۔
اس موقع پر ’’فوج اور عوام کے درمیان مضبوط اور مثبت تعلقات‘‘ قائم رکھنے کی غرض سے فوج کی جانب سے ’مارچ فار یونٹی‘ کے نام سے ایک ریلی بھی نکالی گئی۔