لیجینڈری ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی یاد میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے آج ایک ریس مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔ میراتھن رن فار یونیٹی کے نام سے اس ریس مقابلے میں زون بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے طالب علموں نے شرکت کی۔ جن میں ایک بڑی تعداد خواتین طلبہ کی بھی تھی۔
ریس میں شریک طالب علموں کو انڈر 17 اور انڈر 14 گروپس میں شامل کیا گیا تھا. یہ ریس صبح 7:30 پر باپورہ علاقے سے شروع ہوئی. جہاں فوج کی 14 آر آر بٹالیئن کے میجر جموال اور یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کےضلع آفیسر غلام قادر نے ہری جھنڈی دکھا کر ریس شروع کی۔