اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against PDD in Bandipora: بانڈی پورہ کے اوڈینہ میں بجلی کٹوتی کے خلاف احتجاج - بجلی ٹرانسفارمر مسلسل خراب

شمالی کشمیر North Kashmir کے ضلع بانڈی پورہ کے اوڈینہ علاقے میں لوگوں کو بجلی کی مسلسل کٹوتی سے پریشانی کا سامنا Electricity Curtailment irks residents کرنا پڑ رہا ہے۔Protest Against PDD in Bandipora

بانڈی پورہ کے اوڈینہ علاقے میں بجلی کی مسلسل کٹوتی کے خلاف احتجاج
بانڈی پورہ کے اوڈینہ علاقے میں بجلی کی مسلسل کٹوتی کے خلاف احتجاج

By

Published : Jan 4, 2022, 5:51 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے اوڈینہ، سوناواری علاقے کے لوگوں نے محکمۂ بجلی کے سمبل ڈویژن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ Protest Against PDD کیا۔

بانڈی پورہ کے اوڈینہ علاقے میں بجلی کی مسلسل کٹوتی کے خلاف احتجاج

احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں بجلی ٹرانسفارمر مسلسل خراب ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور Electricity Curtailment irks residentsہوجاتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پچھلے ایک ماہ سے مسلسل بغیر بجلی کے زندگی گزار رہے ہیں جب کہ وہ بجلی فیس وقت پر ادا کرتے ہیں۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے متنبہ کیا کہ جب تک ان کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا تب تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

برفباری اور سخت سردی کے بیچ احتجاج کر رہے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمۂ بجلی کی جانب سے انہیں ناقص ٹرانسفارمر مہیا کیا جاتا ہے جو آئے روز خراب ہو جاتا ہے نتیجتاً کثیر آبادی کو بغیر بجلی کے سرد ایام میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے متعلقہ محکمہ کے ایگزیکٹو انجینئر سے اس بارے میں رابطہ کیا تو انہوں نے یقین دہانی کی کہ جلد ہی اڈینہ علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details