اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: خاتوں کی موت کے بعد سسرال کے خلاف احتجاج - بانڈی پورہ

سسرال کا کہنا ہے خاتون نے خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔ تاہم خاتون کے بھائی فیروز احمد کا کہنا ہے کہ ان کی بہن کا قتل کیا گیا ہے۔

سسرال کے خلاف احتجاج
سسرال کے خلاف احتجاج

By

Published : Mar 19, 2021, 7:18 PM IST

بانڈی پورہ میں آج سینکڑوں افراد نے پنزی گام سے بانڈی پورہ مین چوک تک پر زور احتجاج کیا۔ دراصل کچھ روز قبل ہنزی گام سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی سسرال میں مشتبہ حالت میں موت ہوئی تھی۔ جس کے بعد خاتون کے گھر والوں نے سسرال پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

وہیں، سسرال والوں کا کہنا ہے خاتون نے خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔ تاہم خاتون کے بھائی فیروز احمد کا کہنا ہے 'میری بہن کا قتل کیا گیا ہے اور اس کی موت کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے'۔

خاتوں کی موت کے بعد سسرال کے خلاف احتجاج

انہوں نے الزام عائد کیا ہے 'سسرال والے کئی برسوں سے مختلف طریقوں سے میری بہن کو ستارہے تھے. ایک بار انہوں نے مکان کے لیے بھی بولا تھا، جس کے بعد ہم نے اپنی زمین بیچ کر 50 لاکھ روپے اکٹھے کیے تھے، لیکن مکان کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے خرید نہیں پائے'۔

یہ بھی پڑھیے
امرناتھ یاترا کو کوئی خطرہ نہیں: دلباغ سنگھ

واضح رہے کہ پولیس نے مرحومہ کے شوہر اور اس کے سسر کو حراست میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details