اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: پالی ٹیکنک کالج اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح - ای ٹی وی بھارت

پرنسپل سیکریٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر سامون نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پالی تکنیک کالج اور ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔

بانڈی پورہ: پالی تکنیک کالج اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
بانڈی پورہ: پالی تکنیک کالج اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

By

Published : Nov 5, 2021, 3:41 PM IST

پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے موقع پر انہوں نے گورنمنٹ پالی تکنیک کالج کا افتتاح کیا۔

بانڈی پورہ: پالی تکنیک کالج اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

واضح رہے کہ یہ کالج پچھلے سات برسوں سے زیر تعمیر تھا جس کی وجہ سے اس کا کام کاج ایک نجی مکان میں چل رہا تھا۔

کالج میں زیر تعلیم طلبا کی مانگ تھی کہ وتہ پورہ علاقے میں جاری کالج کے تعمیراتی کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے، کیونکہ ایک نجی مکان میں جگہ کی بہت قلت تھی جس کے باعث انہیں شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

رواں برس سات سال کے لمبے انتظار کے بعد اور رسمی طور کالج کا افتتاح کیے جانے کے بعد طلباء نے مسرت و اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:بانڈی پورہ: پزل پور کے لنک روڈ کو مرمت کرانے کا مطالبہ

دریں اثناء، اصغر سامون نے ضلع کے آرم پورہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ایک اور یونت کا بھی افتتاح کیا۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ سے مزید قریبا ساڑھے تین سو کنبوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔

پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ ضلع میں ایک اور فلٹریشن پلانٹ زیر غور ہے جس پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details