اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ریڈ زون علاقوں میں ڈرون کے ذریعے نگرانی

شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ پولیس نے منگل کو ضلع میں ریڈ زون قرار دیے گئے علاقوں کی ڈرون کے ذریعے سرولنس شروع کی۔

bandipora drone police
بانڈی پورہ: ریڈ زون علاقوں میں ڈرون کے ذریعے نگرانی

By

Published : Apr 21, 2020, 7:32 PM IST

کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے پولیس نے اہم اقدام کے تحت ضلع بانڈی پورہ کے ریڈ زون علاقوں میں خصوصی ڈرون کے ذریعے سرولنس شروع کی۔

بانڈی پورہ پولیس کا کہنا ہے ڈرون سرولنس کے چلتے تمام حساس مقامات پر خصوصی نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ ادھر ضلع کے ایس ایس پی راہل ملک کا کہنا تھا کہ ’’اس سے ہم روزانہ بندشوں کی جانچ اور ویڈیو گرافی، عکس بندی کے علاوہ لاک ڈاؤن پر پوری نظر رکھ پائیں گے۔‘‘

بانڈی پورہ: ریڈ زون علاقوں میں ڈرون کے ذریعے نگرانی

انکے مزید کہنا تھا کہ ’’خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے یا ان کے علاقے کے سربران کو مطلع کیا جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کو کامیاب بنانے کے لیے مقامی آبادی کی جانب سے انتظامیہ کو بھرپور تعاون حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ضلع بانڈی پورہ کووڈ19 وائرس سے وادی کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہے اور اب تک نوے سے زائد مثبت کیس درج کیے جا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details