بانڈی پورہ پولیس نے ہفتہ کو کینڈلز گارڈن ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ گنڈ جہانگیر میں سوناواری علاقے سے وابستہ 10ویں اور 12ویں جماعت کے پاس آؤٹ طلباء کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔ Students Felicitated in Bandipora
Students Felicitated in Bandipora: بانڈی پورہ پولیس کی جانب سے طلبا کے لیے تقریب کا انعقاد تقریب کا انعقاد کینڈلز گارڈن ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ گنڈ جہانگیر نے کیا تھا۔ تقریب میں اسکولی طلبا کے علاوہ مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ وہیں اس دوران رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا۔
تقریب میں ایس ڈی پی او حاجن لطیف احمد خان مہمان خصوصی کے طور موجود تھے۔ اس موقع پر ایس ایچ او ظہور احمد سمیت پولیس کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ Students Felicitated in Bandipora
پولس حکام کے علاوہ میونسپل کمیٹی حاجن کے چیئرمین ارشاد احمد وانی، ڈپٹی چیئرمین ایم سی حاجن وسیم احمد پرے ، بی ڈی سی چیئرمین نائدکھائی جی ایچ نبی، نائب سرپنچ نور محمد بٹ، کینڈلز گارڈن ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مختار احمد وانی، پرنسپل جی ایچ ایس کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات نے حصہ لیا۔ Students Felicitated in Bandipora
یہ بھی پڑھیں:Meritorious Students Felicitated in Tral: ترال میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اعزازی پروگرام
اس موقع پر حاجن علاقے سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبا، جنہوں نے حال ہی میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں امتیازی پوزیشن حاصل کی تھی، اس کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ Students Felicitated in Bandipora