بانڈی پورہ پولیس نے سماجی برائیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایک مخصوص اطلاع پر ضلع کے تہرگام، شادی پورہ میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر پانچ قمار بازوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق چھاپے میں 5 قمار بازوں کو دائو پر لگائی گئی رقم اور تاش کے پتوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت ریاض احمد ڈگہ، مختار احمد میر، ساکنان شادی پورہ، عارف احمد بٹ، اظہر محمود بٹ اور فیاض احمد وگے ساکنان تہرگام کے طور پر کی گئی ہے۔