اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two Drug Peddlers Arrested in Bandipora: بانڈی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار - بانڈی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار

ضلع بانڈی پورہ میں سمبل پولیس نے دو منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی شناخت ذاکر حسین ساکنہ بازی پورہ اور ارشاد احمد ساکنہ نیو کالونی کے طور پر ہوئی ہے۔ Two Drug Peddlers Arrested in Bandipora

بانڈی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار
بانڈی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار

By

Published : May 31, 2022, 10:52 AM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سمبل پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر شادی پورہ میں ایک ناکا بندی کی اور اس دوران دو منشیات فروشوں کو دبوچ لیا گیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے چرس بھی ضبط کیا ہے۔ NDPS Act on two drug dealers in Bandipora

بانڈی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار

پولیس کو مذکورہ افراد کے خلاف اطلاع موصول ہوئی تھی کہ وہ علاقے میں منشیات کا کاروبار کر رہے ہیں اور اس طرح سے نوجوان نسل کو تباہ کررہے ہیں۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان پر مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی شناخت ذاکر حسین ساکنہ بازی پورہ اور ارشاد احمد ساکنہ نیو کالونی کے طور پر ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Three Drug Dealers Arrested: کپواڑہ میں خاتون سمیت تین منشیات فروش گرفتار

پولیس نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے استعمال سے سماج کو بچانے میں پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور اگر کہیں پر بھی وہ اس طرح کی کچھ حرکات دیکھتے ہیں تو فوراً پولیس کو مطلع کریں۔ ادھر مقامی لوگوں نے پولیس کی ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائی کو تیز کرنے کی کافی سراہنا کی ہے اور علاقے میں ایسے اقدامات کو جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details