بانڈی پورہ پولیس کو سنبل علاقے میں دو منشیات فروشوں کی نقل و حرکت کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ سمبل کی خصوصی ٹیم کو آرام پورہ روانہ کیا، جہاں پولیس ٹیم نے ایک خصوصی ناکہ قائم کیا۔ بانڈی پورہ پولیس کے مطابق ناکہ پر دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے کوڈین فاسفیٹ کی 15 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ Two Drug Peddlers Arrested in Sumbal, Bandipora
Two Drug Peddlers Arrested in Sumbal: سنبل میں دو منشیات فروش گرفتار - پولیس اسٹیشن سمبل
بانڈی پورہ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے سنبل علاقے میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار Two Drug Peddlers Arrested in Sumbalکرکے ان کے قبضے سے نشیلی ادویات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا۔
سمبل میں دو منشیات فروش گرفتار
پولیس نے منشیات فروشوں کی شناخت شبیر احمد ریشی ساکن بھٹ محلہ، سنبل اور منظور احمد پرے ساکن بازار محلہ، سنبل کے طور پر ظاہر کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے دونوں افراد بدنام زمانہ منشیات فروش تھے اور علاقے کے نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنانے کے لیے انہیں منشیات فراہم کرتے تھے۔ بانڈی پورہ پولیس نے پولیس اسٹیشن سنبل میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ Drug Peddlers Arrested in Sumbal, Bandipora