اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ اسپتال میں صفائی کے فقدان پر تیماردار برہم - اسپتال میں صاف صفائی کا فقدان

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں واقع کووڈ اسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں نے اسپتال میں موجود سہولیات کے لئے اگرچہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے تاہم انہوں نے اسپتال خصوصاً بیت الخلاء میں صفائی کے فقدان پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کووڈ اسپتال میں صفائی کے فقدان پر تیماردار برہم
کووڈ اسپتال میں صفائی کے فقدان پر تیماردار برہم

By

Published : May 26, 2021, 2:16 PM IST

کووڈ اسپتال حاجن میں زیر علاج کئی مریضوں سمیت تیمارداروں نے کھانے پینے، علاج و معالجے سمیت دیگر سہولیات پر اسپتال عملہ و انتظامیہ کی ستائش کی تاہم انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں صاف صفائی کا فقدان ہونے کے سبب مریضوں سمیت تیمارداروں کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کووڈ اسپتال میں صفائی کے فقدان پر تیماردار برہم

انہوں نے مزید بتایا کہ اسپتال موجود بیت الخلاء کی حالت انتہائی خراب ہے اور اس میں صفائی کا معقول انتظام نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے مریضوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال میں دیگر سہولیات کی طرح صفائی ستھرائی کا بھی مناسب اور معقول انتظام کیا جائے تاکہ مریضوں سمیت تیمارداروں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details