وادی میں دو روز قبل بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج ظاہر کیے گئے، جس میں بچوں نے مشکل تعلیمی حالات کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں اس امتحان میں ٹاپ کرنے والی کئ طالبات جو آرٹس کی تعلیم حاصل کررہی ہیں نے اپنے پیغام میں والدین سے کہا ہے کہ وہ بچوں پر اپنے من پسند یا سماج میں عام ٹرینڈ کے مطابق سبجیکٹ پڑھنے کے لئے مجبور نہ کریں اور ان سے یہ توقع نہ کریں کہ وہ ان کے مطابق ہی تعلیم حاصل کریں گے۔Parents should not decide their children's career
انہوں نے کہا کہ بچوں کو کسی بھی سبجیکٹ کو منتخب کرنے میں مکمل آزادی فراہم کی جانی چاہئے اور جس میں وہ دلچسپی رکھتے ہوں اسی میں ان کو جانے دیں تاکہ وہ ایک بہتر مستقبل کا انتخاب کر سکیں۔ Parents have very high expectations