اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ کے ترگام، سوناواری میں ’پیغام اولیاء کانفرنس‘ کا انعقاد - درود و اذکار

وادی کشمیر کے معروف روحانی بزرگ محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومیؒ، حضرت شیخ مجدد الف ثانیؒ اور مولانا احمد رضا احمد خان بریلویؒ کے عرس پاک کے سلسلے میں ضلع بانڈی پورہ کے ترگام، سوناواری میں ’’پیغام اولیاء کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔

بانڈی پورہ کے ترگام، سوناواری میں ’پیغام اولیاء کانفرنس‘ کا انعقاد
بانڈی پورہ کے ترگام، سوناواری میں ’پیغام اولیاء کانفرنس‘ کا انعقاد

By

Published : Oct 4, 2021, 2:08 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ترگام، سوناواری میں واقع جامعۃ القادریہ میں ’’پیغام اولیاء کانفرنس‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں جامعۃ القادریہ سے وابستہ طلباء اور علماء کرام کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔

بانڈی پورہ کے ترگام، سوناواری میں ’پیغام اولیاء کانفرنس‘ کا انعقاد

کانفرنس کا انعقاد وادی کشمیر کے معروف روحانی بزرگ محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومیؒ اور مولانا احمد رضا احمد خان بریلویؒ کے عرس پاک کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔

منتظمین کے مطابق کانفرنس کا مقصد اولیاء کرام کے اُس حقیقی پیغام کو لوگوں تک عام کرنا تھا جو انہوں نے محبت اور آپسی بھائی چارگی کے تناظر میں دیا ہے۔

اس تقریب میں کاروان اسلامی انٹرنیشنل کے سرپرست مولانا غلام رسول حامی کے علاوہ کئی دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں؛سابق رکن قانون ساز کوسنل یاسر ریشی نے سوناواری علاقے کا دورہ کیا

تقریب کے دوران علماء نے شان اولیاء کی نسبت سے علماء نے تقریریں کیں، وہیں درود و اذکار اور مناقب و مناجات کی مجلس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مولانا غلام رسول حامی نے کہا کہ ’’کانفرنس کا مقصد اولیاء کاملین کے اس پیار و محبت کے پیغام کو عام کرنا ہے جو انہوں نے اسلام کی تبلیغ و ترویج کے دوران دیا ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details