ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: 14 اساتذہ کی تنخواہ روک دینے کا حکم - جموں و کشمیر کے سرحدی علاقہ گریز

جموں و کشمیر کے سرحدی علاقہ گریز میں انتظامیہ نے ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے کی پاداش میں 14 اساتدہ کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Order to withhold salaries of 14 teachers
بانڈی پورہ: 14 اساتذہ کی تنخواہ روک دینے کا حکم
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 7:33 PM IST

اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ مسلسل شکایات ملنے کے بعد ان اساتذہ کی تنخواہوں کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا جو کئی دنوں سے غیرحاضر ہیں۔

بانڈی پورہ: 14 اساتذہ کی تنخواہ روک دینے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بائز مڈل اسکول مرکوٹ، بائز مڈل اسکول مستان، گرلز مڈل اسکول وانپورہ اور بائز مڈل اسکول بڈون کا دورہ کرتے ہوئے 14 اساتذہ کی نشاندہی کی تھی جو کئی دنوں سے غیرحاضر تھے۔ اس کے بعد ان کی تنخواہ روکنے کا حکم دیا گیا۔

ڈاکٹر اویس احمد نے بتایا کہ اس معاملہ میں مزید جانچ کی جارہی ہے جس کے بعد قانونی طور پر کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے تمام سرکاری ملازمین کو خبردار کیا کہ ’جو بھی غیرضروری طور پر ڈیوٹی سے غیرحاضر رہے گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details