در اصل شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام علاقے میں طویل عرصے سے لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے جب اس سلسلے میں کئی دفعہ بات کی تو انتظامیہ کی جاب سے جل جیون مشن اسکیم کے تحت یہاں واٹر سپلائی اسکیم کو نصب کرنے کے احکام جاری ہوئے جس کے پیش نظر جل جیون محکمہ کے کئی افسران نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ایک جگہ کا تعین کیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق اب جب کہ جگہ کا انتخاب ہوچکا ہے، تاہم میکینکل ایریگیشن اینڈ کنسٹرکشن محکمہ ( ایم آئی سی ڈی) اس جگہ پہ واٹر سپلائی اسکیم نصب کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ زمین ان کے احاطے میں آرہی ہے اور وہ خالی نہیں کرسکتے۔'