بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شلوت سوناواری علاقے میں گزشتہ روز ایک عظیم الشان جلوسِ ذوالجناح شریف برآمد کیا گیا جس میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کی ایک کثیر تعداد نے حصہ لیا امام عالی مقام کے تئیں اپنے محبت کا اظہار کیا۔ یہ جلوس آستانہ عالیہ سے برآمد کیا گیا جس میں عزاداران امام عالی مقام کی ایک خاصی تعداد شریک تھی۔Muharram Procession in Bandipora
قابل ذکر ہے کہ یہ تاریخی جلوس یہاں دہائیوں سے حسینی اوقاف کمیٹی شلوت سوناواری کی نگرانی میں برآمد کیا جاتا ہے۔ یہ جلوس آستانہ عالیہ شلوت سے برآمد کیا گیا جو بعد میں مسجد اہلیت علمدار محلہ سے ہوتے ہوئے مرکزی امام باڈہ شلوت کے قریب اختتام پذیر ہوا جس کے دوران سینکڑوں عزاداروں نے شرکت کی اور امام عالی مقام کے تئیں اپنے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔muharram 2022