اردو

urdu

ETV Bharat / state

حاجن میں کمسن لڑکا دریائے جہلم میں ڈوب گیا - جموں و کشمیر

اس سے قبل آج ہی بانڈہ پورہ کے حاجن علاقہ بنجر محلہ میں بھی دریا جہلم میں پھسلنے کے بعد ایک عمر رسیدہ شخص کی موت ہوگئی تھی-

حاجن میں کمسن لڑکا دریائے جہلم میں ڈوب گیا
حاجن میں کمسن لڑکا دریائے جہلم میں ڈوب گیا

By

Published : Jul 15, 2021, 3:35 PM IST

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے حاجن زونی پورہ کے عشم گاؤں میں جمعرات کے روز ایک آٹھ سالہ بچہ دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔


ایک عہدیدار نے بتایا کہ کمسن بچہ اس وقت ڈوب گیا جب وہ دریائے جہلم میں نہا رہا تھا۔ ڈوبے ہوئے لڑکے کی لاش کو برآمد کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

حاجن میں کمسن لڑکا دریائے جہلم میں ڈوب گیا

عہدیدارنے لڑکے کی شناخت سجاد شبیر شیخ ولد شبیر احمد شیخ ساکن زونی پورہ عشم کے نام سے کی- آخری اطلاع ملنے تک ریسکیو آپریشن جاری تھا۔

اس سے قبل آج ہی ضلع کے حاجن علاقہ بنجر محلہ میں بھی دریا جہلم میں پھسلنے کے بعد ایک معمر شخص کی موت ہوگئی تھی-

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: ایک معمر شخص کی دریائے جہلم میں ڈوبنے سے موت


ایک عہدیدار نے بتایا کہ غلام محمد دانو ولد عبد الرحمن ڈانو ساکن حاجن دریا میں پھسلنے کے بعد اس وقت فوت ہوگئے جب وہ دریا کے کنارے وضو کر رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details