سروے کا عمل انجام دینے کے لئے بارہ ٹیمیں ایسے مقامات کا سروے کریں گی جہاں پر بڑے پیمانے پر اشخاص کی نقل مکانی ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ پینتیس مزید ایسی جگہیں ہیں جہاں یہ عمل نسبتاً کم ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سروے یا گنتی مکمل ہونے کے بعد ایسے اشخاص کو اسمارٹ کارڈ فراہم کرنے میں آسانی پیدا ہوگی، جو اس طبقے کی تعمیر و ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔