اردو

urdu

By

Published : Aug 28, 2021, 5:45 PM IST

ETV Bharat / state

سمبل میونسپل کمیٹی چیئرمین کا اندرکوٹ کا دورہ

ضلع بانڈی پورہ کے میونسپل کمیٹی سمبل کے چیئرمین نے اندرکوٹ علاقے کا دورہ کرکے عوامی وفود سے ملاقات کی۔

سمبل میونسپل کمیٹی چیئرمین کا اندرکوٹ کا دورہ
سمبل میونسپل کمیٹی چیئرمین کا اندرکوٹ کا دورہ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں میونسپل کمیٹی سمبل کے چیئرمین اور پیپلز کانفرنس رہنما جہانگیر احمد نے اندرکوٹ علاقے کا دورہ کرکے ورکروں کے ساتھ میٹنگ طلب کی۔

سمبل میونسپل کمیٹی چیئرمین کا اندرکوٹ کا دورہ

میونسپل کمیٹی چیئرمین نے اندرکوٹ کے مرتضیٰ آباد میں ورکروں سمیت مقامی باشندوں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے عوام کو درپیش مسائل سننے کے بعد انہیں حل کرنے کی بھی یقین دہانی کی۔

پارٹی کارکنوں کے ساتھ انہوں نے جموں و کشمیر میں مستقبل میں متوقع انتخابات کی حکمت عملی اور پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت کی۔

مزید پڑھیں:پولیس کا لشکر طیبہ سے وابستہ چھ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ تمام نامکمل کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details